عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی 72032 ووٹ لیکر کامیاب

پیر 22 اپریل 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی 72032 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے میروائس خان اچکزئی 57132 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر قلعہ عبداللہ کے جاری کردہ حتمی رزلٹ فارم 47 پر جاری کیا گیا جس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان 72032 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے میروائس خان اچکزئی کو 57132 ووٹ ملے حلقے میں 1 لاکھ 63 ہزار 753 رجسٹرڈ ٹوٹل ووٹوں میں سے 1لاکھ 30 ہزار 475 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔