وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے اور تعاون کرنے والے افراد کیلئے تقریب کا اہتمام

پیر 22 اپریل 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان میں خدمات کے اعتراف میں تعاون کرنےوالے افراد کےلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی سمیرا حمید، مہمان اعزاز اسد شفیق ، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سعد عباسی، سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 48 زین ازکا اور دیگر سماجی رہنماؤں رضاکاروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین وسیلہ فاؤنڈیشن شعیب محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کے اعتراف کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تاکہ ان ساتھیوں کی حوصلہ افزائی سمیت کی جا سکے۔

(جاری ہے)

وسیلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان میں فری افطاری کرائی گئی، مفت راشن تقسیم کیا گیا، عورتوں میں ہمیشہ کی طرح سلائی مشینیں تقسیم کیں، ہم مستحق افراد کے لئے روزگار کی فراہمی سمیت سکول کالجز کے بچوں کو کمپیوٹر سکھانے وڈیو ایڈیٹنگ سپیشل کمپیوٹر کلاسز کراتے ہیں، ہم انسانیت کی خدمت کےلئے دائرہ کار کو اپنی استطاعت کے مطابق بڑھائیں گے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سمیرا حمید نے کہا کہ ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔