ہم ایک دوسرے کو عزت کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتے، جہاں پاکستان کی عزت اور وقار کی بات آئے گی وہاں ہم سب متحد ہیں، سردار ایاز صادق

پیر 22 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو عزت کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتے، جہاں پاکستان کی عزت اور وقار کی بات آئے گی وہاں ہم سب متحد ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں مختلف ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر ریمارکس دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اس ایوان کے تمام ارکان میرے لئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر سے ملاقات کے وقت میں نے تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنائی، جہاں پاکستان کی عزت اور وقار کی بات آئے گی وہاں ہم سب متحد ہیں، یہی پیغام دنیا میں جانا چاہئے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، بزنس ایڈوائزری میں بیٹھ کر تمام امور طے کرنے چاہئیں، ہم ایک دوسرے کو عزت کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتے، اپوزیشن اپنی طرف سے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیلئے ارکان کے نام دے دے۔