عارف والا،ماں باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زہریلی گولیاں کھلا کر مار دیا

پیر 22 اپریل 2024 20:10

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) عارف والا میں ماں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ایک سو گیارہ سی بی کی رہائشی 20 سالہ بسمہ کوثر نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی۔

(جاری ہے)

بسمہ عدالت میں شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعد والدین کے ساتھ چلی گئی۔ پولیس کے مطابق بعد ازاں والدین نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو زہر دے دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نصیر احمد کی مدعیت میں بسمہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :