ًپرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

پیر 22 اپریل 2024 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سفارش کی کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں زیر سماعت تھا اسی بینچ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ پرویز الٰہی نے معلوم اور نامعلوم مقدمات سمیت انکوائریز کا ریکارڈ لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔