oسکھر، خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 20:15

5سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) شہری تنظیم اور فیڈرک نعمان فائونڈیشن کے جانب سے خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق شہری تنظیم نے فیڈرک نعمان فاونڈیشن کے تعاون سے ایک ورکشاپ خیرپور میں منعقد کیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقے خصوصی طور پر خواجہ سرا کمیونیٹی کے لوگوں کو معاشی بہتری کییلئے حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا - شہری تنظیم کے نمائندے سرور خالد نے کہا کہ آئینی طور پر حقوق تسلیم ہونے کے باوجود خواجہ سراو?ں کو تعلیم اور نوکریوں سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرور خالد نے حکومت سے خواجہ سرائوں کے لئے مناسب رہائش فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔

(جاری ہے)

سیشن کی ماڈریٹر (Moderator ) انور علی مہرنے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات دیں۔ ان اسکیموں میں خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے خواجہ سرا کمیونیٹی کے لئے خصوصی طور پر مالی امداد کی فراہمی۔

انور علی مہر نے سندھ حکومت کی جانب سے خواجہ سرائوں کے لئے سرکاری نوکری میں کوٹہ مقرر کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔ انور علی مہرنیخواجہ سرا کمیونیٹی کے لوگوں سے اپیل کہ وہ گورنمنٹ کی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے نادرا کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ حاصل کریں اور اپنے آپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جاکررجسٹر کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ خواجہ سرا کمیونیٹی کے لوگ تعلیم حاصل کریں تاکہ انکی معاشی حالات بہتر ہو سکیں۔ورکشاپ کے دوران خواجہ سرا کمیونیٹی کے لوگوں نے اپنیمسائل کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے خواجہ سرائوں کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد قوانین بنائے گئے ہیں لیکن ان قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔