لاہور ہائیکورٹ ، رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کے خلاف مزید دلائل طلب

پیر 22 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پرمزید دلائل طلب کرلئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بلال مصطفی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کانام بلیک لسٹ میں شامل کرکے تحریری وجوہات بھی نہیں بتائی جارہی ہیں،عدالت وفاقی سیکرٹری داخلہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم دے۔