آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا شیڈول جاری

پیر 22 اپریل 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) آئیسکو نے صارفین بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام آپریشن سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سرکل(بمقام آئیسکو آپریشن جھیکا گلی سب ڈویژن، کلڈنہ)، راولپنڈی سٹی سرکل( بمقام مین ڈبل روڈ باالمقابل نسٹ یونیورسٹی ترنول، اسلام آباد )، راولپنڈی کینٹ سرکل(بمقام آئیسکو آپریشن ساگری سب ڈویژن)، اٹک سرکل( بمقام آئیسکو آپریشن سنگجانی سب ڈویژن)، جہلم سرکل(بمقام آئیسکوآپریشن ڈومیلی سب ڈویژن، جہلم) اور چکوال سرکل(نزد پیر شہانی مسجد(جدید) ڈھکو روڈ، چکوال)کے ایس ایز 24اپریل بروز بدھ دن دس تا بارہ بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور صارفین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کھلی کچہریوں کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ آئیسکو ریجن کے صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل ، تجاویز کے اندراج کے لئے ان کھلی کچہریوں میں بھر پور شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات کار کے دوران اسلام آباد سرکل کے فون نمبر051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل فون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل فون نمبر051-9293048،اٹک سرکل فون نمبر051-4950343، جہلم سرکل فون نمبر0544-920276اور چکوال سرکل فون نمبر0543-668500 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔