رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات میں9فیصد اضافہ

جولائی تا مارچ برآمدات کا حجم 22 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا‘رپورٹ

پیر 22 اپریل 2024 21:05

رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات میں9فیصد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ موجودہ مالی سال جولائی تا مارچ حجم 22 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا مارچ برآمدی حجم 22 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد یعنی ایک ارب 90 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ابتدائی 9 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 21 ارب ڈالر تھا۔دوسری جانب ٹیکسٹائل کی برآمدات جولائی تا مارچ صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کمی سے 12 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات میں 48 فیصد یعنی ایک ارب 83 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔جولائی تا مارچ پانچ ارب 65 کروڑ ڈالر کی خوراک ایکسپورٹ ہوئی۔ اس دوران باسمتی چاول سمیت چاول کی برآمد 83 فیصد اضافے سے دو ارب 93 کروڑ ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :