صدر آصف علی زرداری نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ایوان صدر آمد پر استقبال کیا

پیر 22 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ایوان صدر آمد پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے بھائی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے اپنی بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اور ایران مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔