}نوجوانوں کا سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کیخلاف مظاہرہ

-بڑھتی بے روزگاری نے نواجوانوں کو شدید مشکلات میں دو چار کر رکھا ہے ‘ مظاہرین کا خطاب

پیر 22 اپریل 2024 21:30

%پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) صوبے کے مختلف اضلاع کے بے روزگار نواجوانوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابند ی کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف بے تحاشہ مہنگائی دوسری جانب بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے نواجوانوں کو شدید مشکلات میں دو چار کر رکھا ہے تاہم ایسے میں صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی نے نوجوانوں کو مزید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سرکری نوکریوں پر پابندی کسی صورت منظور نہیں ہے مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نوکریوں پر سے پابنڈی ہٹا کر نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دئے جائیں جبکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔