ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سوئٹ ہوم سینٹر کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدیٰ نے پاکستان سوئٹ ہوم سینٹر کا دورہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایرانی صدر کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کی اہلیہ نے یتیم بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔