چکوال کے شہری محمد قادر کے قومی شناختی کارڈ کی بندش کے خلاف درخواست میں تمام دستاویزات نادرا کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین ہفتوں تک ملتوی

پیر 22 اپریل 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چکوال کے شہری محمد قادر کے قومی شناختی کارڈ کی بندش کے خلاف درخواست میں تمام دستاویزات نادرا کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے خواجہ امتیاز جبکہ وفاق سے ڈپٹی اٹارنی جنرل احسن رضا کاظمی عدالت پیش ہوئے ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آٹھویں بچے کی پیدائش پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ بلاک کیا، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ کاظمی صاحب، حکومت کی ایسی کوئی پالیسی ہے کہ آٹھویں بچے پر کارڈ بلاک کیا جائے گا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ سر ملک کی آبادی ویسے بھی بہت زیادہ ہے، تو ویسے میں اگر تارکین وطن اٹھ اٹھ بچے پیدا کریں تو بڑا مشکل ہو جائے گا، ایسی کوئی پالیسی نہیں، درخواست گزار نادرا سے رجوع کریں، عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ نادار آفس بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آپکا معاملہ حل نہیں ہوتا تو ہم آپ کو تین ہفتے بعد دوبارہ سن لیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔