وانا ،ڈائیلاسز کے مریض علاج معالجے کی عدم دستیابی کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

منگل 23 اپریل 2024 03:45

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں 50 ڈائلیسز کے مریضوں کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کہ ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں مذکورہ ڈائلیسز کے مریض علاج معالجے کی عدم دستیابی کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں انھوں نے کہاکہ شیخہ فاطمہ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جو مرف این جی او کے زیراستعمال میں ہیں، میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں مریضوں کے لواحقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج مریضوں کی دادرسی کے لیے ڈی سی لوئر وزیرستان ناصرخان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دفتر جو ایف سی کمپاؤنڈ میں قائم ہیں ، کی جانب سیاسی رہنما تاج وزیر کیہمرا جارہے تھے کہ بابل گیٹ پر ایف سی اہلکاروں نے روک کر کہاکہ تاج وزیر پر ایف سی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کیمپ جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے لواحقین واپس ہوکر پریس کانفرنس پر مجبور ہوگئے دوسری جانب سیاسی رہنما تاج وزیر نے لواحقین کے ہمراہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ 50 مریضوں کے لیے مقامی ہسپتالوں ڈائلیسز مشینیں ودیگر سہولیات آئندہ 24 گھنٹوں میں فراہم نہ کیاگیا تو ہم مجبور ہیں کہ مریضوں کے ساتھ سڑک پر دھرنا دینگے کیونکہ وانا کے عوام مزید اعلیٰ حکام کی بربریت کے متحمل نہیں ہو سکتی آخر میں انھوں نے وانا کے چئیرمین محمد صالح ، ایم پی اے عجب گل وزیر اور ایم این اے زبیر وزیر سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ مریضوں کے علاج معالجے کی خاطر بھرپور آواز آٹھائیں تاکہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی دادرسی ہو جائے ۔