چین ، زیر تعمیر مکان گرنے سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

منگل 23 اپریل 2024 10:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چین کے صوبہ انہوئی کی ٹائون شپ جیانگکو میں زیر تعمیر مکان گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق قصبے کی حکومت نے منگل کو بتایا کہ حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتاہے کہ حادثہ کنکریٹ ڈالنے کے دوران کرین آپریٹر کے غلط آپریشن کے باعث پیش آیا۔ کرین بکٹ غلطی سے گھر کے ڈھانچے سے ٹکرا گئی جس کے باعث دیوار گرگئی۔ حادثے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ کرین آپریٹر کو مقامی پبلک سکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :