پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا

شکر ہے جوڑا بہترین حالت میں میرے پاس پہنچ گیا ،میں اس جوڑے کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں

منگل 23 اپریل 2024 11:25

پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا پوسٹل سروس کی تاخیر کی بدولت وقت پر نہ پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اب اپنے عید کے جوڑے میں ملبوس ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اطلاع دی کہ پوسٹل سروس کی بدولت میری عید کے لباس میں تاخیر ہوئی۔اداکارہ پوسٹل سروس کی اس غلطی پر بھی غصہ تو نہ ہوئیں بس اتنا لکھا کہ جوڑا بہترین حالت میں ان تک پہنچ چکا ہے اور وہ اس جوڑے سے محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک بھارتی صارف کا کہنا ہے کہ یہ ادائیں کافی ہیں رستم کو ہرانے کیلئے۔

متعلقہ عنوان :