محکمہ تعلیم ننکانہ نے تعلیمی اداروں میں ضلعی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگادی

جس پروگرام میں جنرل پبلک شامل ہو گی،اس کیلئے ضلعی اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی،سی ای او ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کردیا

منگل 23 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) محکمہ تعلیم ننکانہ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں ضلعی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگادی،جس پروگرام میں جنرل پبلک شامل ہو گی،اس کیلئے ضلعی اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے ضلع بھر کے پرائمری،ایلیمنٹری،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہا ن کو حکم جاری کردیا گیا،جس میں کہا گیا کہ سکول کا کوئی بھی پروگرام جس میں جنرل پبلک شامل ہو اگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تو سربراہ ادارہ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،سی ای او ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز کو اپنے ونگ کے تمام سکولوں میں ان ہدایا ت سختی سے عمل درآمد کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :