فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال ون کی ٹیلی فون ایکسچینج 6 ماہ سے غیر فعال

مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا‘ ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ لی

منگل 23 اپریل 2024 12:42

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ون کی ٹیلی فون ایکسچینج 6 ماہ سے غیر فعال‘ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا‘ ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔ تفصیل کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کی تعمیر وتزین وآرائش کا کام شروع کیا اور مختلف وارڈز کی توڑ پھوڑ کے دوران ٹیلی فون ایکسچینج کی بھی اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی اور 6ماہ کے عرصہ کے دوران ابھی تک الائیڈ ہسپتال کی ٹیلی فون ایکسچینج بھی غیرفعال ہے۔

(جاری ہے)

مریضوں کو وارڈز میں شفٹ کرنے کے باوجود ٹیلی فون فعال نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کو اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے اور ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ الائیڈ ہسپتال میں فیصل آباد کے علاوہ مختلف اضلاع سے بھی مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں اور ان سے رابطہ کرنے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم یوسف سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیلی فون ایکسچینج کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو رابطہ کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :