فیصل آباد،کاشتکاروں کو شکر قندی کی قسم وائٹ سٹار کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 23 اپریل 2024 12:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو شکر قندی کی قسم وائٹ سٹار کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی کاشت اپریل سے وسط جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جس سے اگست سے دسمبر تک پیداوار حاصل ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، ملتان، لاہورڈویژنز میں شکر قندی کی کاشت میں اضافہ ہواہے جہاں سے فی ایکڑ 8.8 ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :