مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت

صدر معیزو کی پارٹی نے 93 میں سے 65 سیٹیں جیتیں ،اپوزیشن صرف 12پرکامیابی حاصل کرسکی

منگل 23 اپریل 2024 14:07

مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات میں چین کی حامی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی نے 93 میں سے 65 سیٹیں جیتیں جبکہ اپوزیشن مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 نشستیں جیت سکی۔

(جاری ہے)

صدر معیزو کی پارٹی کی جیت سے مالے، بیجنگ کے درمیان قربت کا سفر جاری رہنے کی توقع ہے، خطے میں برتری کے لئے مالدیپ، چین اور بھارت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔گزشتہ سال صدر معیزو نے ملک کی انڈیا فرسٹ پالیسی ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔حکومت نے مقامی طور پر مقیم درجنوں بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکل جانیکا حکم دے دیا ہے۔