پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا شہباز ٹاؤن، احاطہ مٹھو خان اور گردونواح میں سرچ آپریشن،124 افراد کے کوائف نوٹ کئے

منگل 23 اپریل 2024 14:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے شہباز ٹاؤن، احاطہ مٹھو خان اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیا ، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانیں، ہوٹل اور افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے شہباز ٹاؤن، کینٹ پولیس نے احاطہ مٹھو خان اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 40 گھروں، 12 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 6 دکانیں، 4 ہوٹل اور 124 افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :