سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد

درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین شامل تھے ،پیپلز لیبر کا یونین کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

منگل 23 اپریل 2024 17:32

سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کر دیں۔درخواستوں پر سماعت جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین شامل ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 2018 میں عدالت نے 500 سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا، فیصلے کی بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔دوسری جانب پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔