کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی

طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے،ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا ہے ،والد بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو،محمود

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کراچی کے ساحل سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔اس حوالے سے نوجوان کے والد محمود کا کہنا ہے کہ 27 سالہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔

(جاری ہے)

والد محمود نے کہا کہ دو میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستے میں بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، وہ جب سے لاپتہ ہے، معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔نوجوان کے والد محمود نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم سمندر میں تلاش بھی کر رہی ہے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے صبح آپریشن شروع کیا گیا، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :