ڈی پی او لوئر کوہستان کا تھانہ پٹن کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 17:34

لوئر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ کوہستان لوئر ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ پٹن دورہ کیا ۔لوئر کوہستان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل پٹن راجہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے تھانہ پٹن کا ریکارڈ چیک کیا، دوران انسپکشن کوت، مالخانہ، رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، سرکاری مال، اسلحہ ایمونیشن کی دیکھ بھال، صفائی اور حفاظت کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تھانہ پٹن کی انسپکشن کے حوالے سے رجسٹر میں اپنے تاثرات تحریر کئے اور تھانے میں تعینات سٹاف کو تھانے کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھنے، تھانے میں آنے والے تمام اشخاص پر کڑی نظر رکھنے، عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے، تفتیشی امور میں میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت مند اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں۔