نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا سندھ زرعی یونیورسٹی کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 17:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اعلیٰ تدریسی اداروں کے درجہ بندی اور معیار پرکھنے کیلئے قائم ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل(این اے ای اے سی) نے سندھ زرعی یونیورسٹی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور ڈگری کورسز کی ایکریڈیشن کیلئے مشاہداتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

این اے ای اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر فیاض الحسن سہی کی سربراہی میں ملک کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے اراکین ڈاکٹر طارق مختار، عرفان اے بیگ، محمد حماد ندیم، ڈاکٹر معشوق احمد، ڈاکٹر محمد انجم عقیل، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر رانا مظہر عباس، ڈاکٹر بدر نسیم صدیقی، ڈاکٹر شبیر حسین، ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ، ڈاکٹر حکومت علی اور سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی، اس ضمن میں آگہی سیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کی زیرصدارت ہوا، جس میں ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر نے ایکریڈیشن ٹیم کو یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے محدود وسائل کے باوجود ترقی کی ہے، ادارے میں تدریس اور تحقیق میں بہتری لائی گئی ہے، شعبوں کا انفراسٹرکچر اور طلبہ کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے، اندرونی مالی وسائل، سکالرشپس، انٹرنشپ، سپورٹس، سٹوڈنٹس سوسائٹیز، سیڈ سیکٹر میں ترقی ہوئی جو نظر آرہی ہے، جبکہ انٹرنیشنل لنکیجز، الومنائی اور انڈومنٹ فنڈ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے کئی نئے منصوبے پائپ لائن میں ہیں،جن میں اینیمل ٹیچنگ ہسپتال، بائیو سلائین ایگریکلچر، ملیر کراچی میں کیمپس اور سینٹر آف ایکسیلینس آن سیڈز شامل ہیں، جبکہ جامعہ میں ڈرگس فری پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل(این اے ای اے سی) کے چیئرمین ڈاکٹر فیاض الحسن سہی نے کہا ملک کی کافی جامعات میں خاص طور پر مالی مشکلات کا سامنا ہے، لیکن سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی نے بہتر اور موثر مالیاتی منصوبہ بندی، کفایت شعاری اور وسائل کو متحرک کرنے کے ذریعے مالی معاملات کو اچھی طرح سے سنبھالا ہے، انہوں نے جامعات کو تجویز دی کہ وہ کنسوشیم پروجیکٹس پر اپنے مالی انتظام کاری کو فروغ دیں، اس موقع پر سیکریٹری این اے ای اے سی ڈاکٹر عبدالغفار نے این اے ای اے سی کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈین ڈاکٹر منظور علی ابڑو، ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی، ڈاکتر عبدالمبین لودھی، ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ڈاکٹر مجاہد حسین لغاری، ڈاکٹر محمد عمران کھتری، ڈاکٹر تنویر فاطمہ میانو، ڈاکٹر امتیاز نطامانی، ڈاکٹر محمد ابراہیم خاصخیلی، ڈاکٹر شبانہ میمن، ڈاکٹر ڈاکٹر حبیب مگسی، ڈاکٹر محمود لغاری، ڈاکٹر مہرالنسا ناریجو، ڈاکٹر محرم قمبرانی، ڈائریکٹرکوالٹی اہانسمنٹ سیل انجینئرریاست علی اکبر اور دیگر موجود تھے۔