سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین

منگل 23 اپریل 2024 17:34

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کارپوریٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کواینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او احسن ظفر سے وزارت میں ملاقات کے دوران کیا ۔

ملاقات کا مقصد اینگرو کارپوریشن کے آنے والے صدر کا تعارف کرانا تھا۔

(جاری ہے)

احسن ظفر نے اپنی اسناد وفاقی وزیر کے ساتھ شیئر کیں۔وفاقی وزیر نے سبکدوش ہونے والے سی ای او کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے سی ای او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے نئےصدر اور سی ای او اینگرو کارپوریشن کو خوش آمدیدکرتے ہوئےکہا کہ اینگرو کارپوریشن کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے،حکومت پاکستان کی معیشت میں نجی شعبے کےاس کردار کو سراہتی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کاروبار کے لئے ساز گار ماحول کو یقینی بنا رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کارپوریٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :