صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور

عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، آصف علی زر داری

منگل 23 اپریل 2024 17:34

صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور دینا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے ، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں ۔وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا