لیسکو نادہندگان سے 4.48 ملین روپے سے زائد کی وصولی

منگل 23 اپریل 2024 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مہم کے 204 ویں روز 104 نادہندگان سے 4.48 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 15 نادہندگان سے 0.61 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سے 1.58 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 18نادہندگان سے 0.43ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی13نادہندگان سے 0.30ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی18نادہندگان سے 0.39ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 7 نادہندگان سے 0.19 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 16 نادہندگان سے 0.36 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 4 نادہندگان سے 0.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔

204 روز سے جاری مہم کے دوران 100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14603 نادہندگان سے 425.95 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12996 نادہندگان سے 673.99 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11241 نا دہندگان سے 380.82 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5900 نادہندگان سے 159.37 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 8684 نادہندگان سے 232.82 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11742 نادہندگان سے 424.19 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16061 نادہندگان سے 186.69 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19199 نا دہندگان سے 396.96 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :