کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز

کے جی ٹی ایل نے وزیر بحری امور کی موجودگی میں کراچی پورٹ کو 50 ملین ڈالر کا چیک دیا

منگل 23 اپریل 2024 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور دس برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز ہوگیا۔پورٹ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پہلی بڑی آمدنی موصول ہوگئی، اے ڈی پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے چیک دے دیا، کے جی ٹی ایل نے وزیر بحری امور کی موجودگی میں کراچی پورٹ کو 50 ملین ڈالر کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

پورٹ کنسیشن ایگریمنٹ کی مد میں 25 ملین ڈالر دیے، 25 ملین ڈالر پورٹ استعمال کرنے کی مد میں ایڈوانس ملے ہیں، اے ڈی پورٹس گروپ سے 130 ملین ڈالر کا پورٹ کنسیشن ایگریمنٹ ہوا ہے۔اے ڈی پورٹس کے ساتھ 220 ملین ڈالر کا بلک کارگو ٹرمینل کا معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت کے جی ٹی ایل کراچی پورٹ کو سالانہ منافع کا 15 فیصد ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :