ٹنڈو محمد خان،گاؤں خمیسو خان لغاری میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،4افراد شدید زخمی

منگل 23 اپریل 2024 18:55

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاؤں خمیسو خان لغاری میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں کلہاڑی ڈنڈے ے اور سر یہ لگنے کے باعث چار افراد غلام فرید. غلام مصطفی.

(جاری ہے)

عنایت اور مہتاب لغاری شدید زخمی ہوئے چاروں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال کا داخل کرایا گیا واقعہ کے خلاف لغاری برادری کے افراد نے بااثر افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کونسلر اشرف لغاری اور ممتاز لغاری نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے باثر افراد ستار لغاری.

یعقوب. گلاب. گلشیر اور دیگر منشیات فروش ہیں اور یہ ائے دن علاقے میں شریف لوگوں سے لڑائی جھگڑا کرتے رہتے ہیں ان کے خلاف ہم لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کاروائی نہیں کر رہی ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے