روڈ حادثات کی روک تھام کیلئےسنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

منگل 23 اپریل 2024 18:55

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ حادثات رونما ہونے کی بنیادی وجوہات، درست نشاندہی، ایسے اقدامات اٹھانا جس سے ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، بڑے حادثات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا باقاعدگی سے جائزہ، ضلع میں ہونے والے بڑے حادثات کا ریکارڈ مرتب کرنااور ان حادثات کی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے مستقبل میں ان حادثات سے بچا جاسکے۔

انہوں نے روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے قائم کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے، ون وے کی خلاف ورزی، ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، روڈز پر رکشوں، گاڑیوں کی پارکنگ کو منظم بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہورحسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ضلع بھر میں روڈ ایکسیڈنٹ کا باعث بننے والی شاہرات اور چوراہوں کا تکنیکی جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے حفاظتی اقدامات بارے تجاویز فراہم کی ہیں۔\378