پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ،1ہزار کلو گرام مضر صحت اچار برآمد کرکے تلف کر دیا

منگل 23 اپریل 2024 18:56

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 1ہزار کلو گرام مضر صحت اچار برآمد کرکے تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے کمیٹی گولائی بلاک 6 میں اچار اینڈ مربہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدار میں پھپھوندی لگے اچار کی موجودگی پائی گئی۔

(جاری ہے)

تیار اچار کی رپورٹ نہ ہونے سمیت سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں بھی پائی گئیں۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اچار تلف کر کے مالکان کو50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاویدنے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے عوام کے مجرم ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :