سیدنا امیر حمزہؓ جلیل القدر سپہ سالار، بے حد جانباز ، دلیر اور جانثار تھے، شاہ عبد الحق

سید الشہداء قبول اسلام کے بعد دین کی ترویج و دفاع میں پیش پیش ر ہے،امیر جماعت اہلسنت کراچی کا میمن مسجد میں خطاب

منگل 23 اپریل 2024 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سید الشہداء سیدنا حضرت امیر حمزہؓ اسلام کے عظیم سپاہی جلیل القدر سپہ سالار، بے حد جانباز ، دلیر اور جانثار تھے، جنگ بدر میں بھی حصہ لیا اور خوب دادِ شجاعت دی۔غزوہ احد میں دشمنان ِ اسلام کا مقابلہ کرتے ہوئے سیدنا امیر حمزہ کی شہادت ہوئی آپ کی وفات پر حضور ختمی مرتبت نے رنج و ملال کا اظہار فرمایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم سید الشہداء کی مناسبت سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حمزہ حضور نبی کریم ﷺ کے چچا اور رضائی بھائی ہیں، شجاعت و بہادری آپ کے خاص اوصاف تھے۔ قبول اسلام کے بعد دین مصطفی کی ترویج و دفاع میں پیش پیش رہتے اپنی جواں مردی و بہادری سے دین دشمنوں کے خلاف بر سر ِ پیکار رہے اور تاریخ اسلام میں انمنٹ نقوش مرتب کئے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امیر حمزہ کے مسلمان ہو جانے پررسول خدا کو تقویت حاصل ہوئی دشمانان ِ اسلام پر امیر حمزہ کی ہیبت تھی۔

متعلقہ عنوان :