دیپالپور ،حویلی لکھا میں پولیس نے دوہرے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا ،ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 19:26

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) دیپالپور کے علاقہ حویلی لکھا میں پولیس نے دوہرے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے تھانہ حویلی لکھا پولیس نے ایک سال قبل میاں بیوی کے اندھے قتل کی واردات میں ملوٹ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم۔

کر۔

(جاری ہے)

لیا ایک سال بعد اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے پر علاقہ مکینوں اور مقتول کے ورثاء کی بڑی تعداد تھانہ حویلی لکھا پہنچ گئی ایس ایچ او محمد اعجاز بھٹی اور پولیس پارٹی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا دوسری جانب ایس ایچ او محمد اعجاز بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر۔ممکن اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :