اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا

منگل 23 اپریل 2024 19:55

اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق چار بہنوں کے اکلوتے بھائی 13سالہ اشعر کی ملزم عبدالوہاب کے ساتھ دوستی تھی اور دونوں اکثر پب جی گیم کھیلتے رہتے تھے وقوعہ کے روز بھی اشعر اور عبدالوہاب پب جی گیم کھیل رہے تھے کہ دونوں کے درمیان گیم کھیلتے ہوئے کسی بات پر تکرار ہو گئی جس کا ملزم عبدالوہاب کو رنج تھا اس نے معمولی چپقلش کا بدلہ لیتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے اپنے ہی دوست اشعر کو مار ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقتول اشعر آٹھویں جماعت کا طالب علم اور چاربہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر جدید خطوط پر تفتیش شروع کر دی اور قلیل وقت میں ملزم عبدالوہاب کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں ڈی پی او سردار غیاث کا کہناہے کہ تھانہ رنگو کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،غیرمعمولی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ رنگو کو انعام دیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :