190 ملین پائونڈ کیس،مزید6 گواہان کے بیانات قلمبند،2پر جرح مکمل

منگل 23 اپریل 2024 19:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدرانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں نیب کے 6مزیدگواہان کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ ملزمان کے وکلا نے 2مزید گواہان پر جرح بھی مکمل کر لی جس کے بعد عدالت نے مزید کاروائی کے لئی29اپریل تک ملتوی کر دی گزشتہ روز سماعت کے موقع پربشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل عدالت میں پیش کیا گیااس موقع پر ملزمان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، خالد یوسف چوہدری اورعثمان گل پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی بھی عدالت میں موجود تھے اس موقع پر نیب کی6گواہان نے شہادت قلمبند کروائی جبکہ ملزمان کے وکلا نی2گواہان پر جرح بھی مکمل کر لی اس طرح اس ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے جبکہ 15 پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے۔