پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے پر الیکشن میں دھاندلی الزامات پر الیکشن کمیشن کی کاروائی معاملہ

منگل 23 اپریل 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کاروائی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیعدالت نے دو کیسز میں الیکشن کمیشن کی وزیراعلی کے خلاف کاروائی پر حکم امتناع میں توسیع کر دی علی آمین گنڈاپوروکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدواروں کی درخواست پر وزیراعلی کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا، کفیل احمد نے الیکشن کمیشن جو درخواست دائر کیا تھا اس کو واپس لیا ہے مخالف امیدوار ضیااللہ اور جنید کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ضیا اللہ اور جنید کی جانب سے دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیاکفیل احمد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست واپس لینے پر عدالت نے کیس نمٹا دی۔