Live Updates

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان فیصل آبادیوں کے لئے خوشخبری لے آئے

منگل 23 اپریل 2024 20:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان فیصل آبادیوں کے لئے خوشخبری لے آئے۔شہر میں رواں سال کے آخر تک 110۔اربن بسیں 7روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول موٹر بائیکس کی آسان اقساط پر بلاسود فراہمی کے حوالے سے روڈشو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی آن لائن کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے فیصل آباد کا دورہ کیا اورکمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

کمشنر فیصل آبادسلوت سعید،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورنیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سیکرٹری آرٹی اے احمد رضا ودیگرافسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے فیصل آباد میں اربن ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ میں شہر کے 7۔

اہم روٹس پر مختلف بس سٹاپ ہونگے،فیز 2 میں 8روٹس پر 81بسیں،فیز 3میں 9روٹس پر 112بسیں چلائی جائیں گی۔اس طرح مجموعی طور پر 35روٹس ہونگے اورمرحلہ وار اربن بس سروس چلائی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ فیصل آباد میں بس ڈپو بھی بنایا جائے گا۔اجلاس میں میٹروبس سروس کے حوالے سے روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر فیصل آباد نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیااور بتایا کہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح رہی ہے اورمسلسل اقدامات سے شہر میں عنقریب اربن ٹرانسپورٹ سروس شروع ہوجائے گی۔

علاوہ ازیںصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول موٹر بائیکس کی آسان اقساط پر بلاسود فراہمی کے حوالے سے روڈشو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان،وائس چانسلر جی سی وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما،رکن صوبائی اسمبلی جعفرعلی ہوچہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں طالب علم شریک تھے۔

سیمینارکے دوران طلباء وطالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اپلائی کرنے کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چیف منسٹر یوتھ اقدامات کے تحت صوبہ بھر میں 20 ہزار موٹر بائیکس فراہم کی جائیں گی۔اس ضمن میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 29، اپریل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سواری کے خواہشمند ہر سٹوڈنٹ کی اپلائی کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔پنجاب حکومت لیپ ٹاپ سکیم کی طرح بائیک سکیم بھی کامیاب بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک صوبہ بھر سے ایک لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس نے بائیکس پراجیکٹ میں اپنی بھرپور دلچسپی دکھائی ہے۔ بہت سے سٹوڈنٹس اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں جس کیلئے یونیورسٹیز میں ان کے پاس میں خود جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہمارے سٹوڈنٹس کی سفری پریشانیاں ختم ہوں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اپنے اضلاع اور علاقوں میں روڈ شوز اور ایونٹس منعقد کرکے سکیم سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھیں تو20 ہزا ر بائیکس بہت کم ہیں انشاء اللہ دوسرا فیز بھی جلد لانچ کریں گے۔اگلے مرحلہ میں الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھا کر سٹوڈنٹس کی یہ فرمائش بھی پوری کر دیں گے ۔ صوبائی وزیر نے موقع پر طالب علموں کے بعض سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات