پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی2024ء صوبائی حکومت کا مستحسن اقدام ہے، ڈاکٹر خرم طارق
منگل 23 اپریل 2024 20:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے بلھے شاہ، وارث شاہ اور میاں محمد بخش جیسے نامور پنجابی شاعر پیدا کئے ہیں جبکہ فیصل آباد کو نصرت فتح علی خاں جیسے عظیم گلو کار کا شہر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس نے پوری دنیا میں قوالی کو نئے رنگ میں پیش کر کے اس شہر کے شملے کو اونچا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جس آڈیٹوریم میں پہلا مقابلہ موسیقی منعقد ہو رہا ہے یہ بھی نصرت فتح علی خاں کے نام سے ہی منسوب ہے۔ انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں سید بلال حیدر کی تعیناتی کوبھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے پنجابی کلچر، زبان اور موسیقی کے فروغ کیلئے کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد لیٹریری سوسائٹی یہاں دس دفعہ قومی سطح کی ادبی تقاریب منعقد کر چکی ہے تاہم بطور پنجابی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ادبی خدمات سر انجام دینے والوں کا عوامی سطح پر اعتراف کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں میں مزاح کی حسن بدرجہ اتم موجود ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ فیصل آباد کی زبان اور کلچر کی از سر نو تشریح کریں اور بہتر ہوگا کہ ہم یہاں کے لوگوں کی برجستگی کے اعتراف میں اس کو شہر برجستگی کے نام سے منسوب کریں۔ انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن کی طرف سے سید بلال حیدر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ صوبائی سطح پر فنکاروں کے حقوق کیلئے بہت سے قابل تحسین اقدامات اٹھا رہے ہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ اس سلسلہ میں وہ اپنی کوششوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.