وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

منگل 23 اپریل 2024 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 179 سے بڑھ کر 202 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 150 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 03، گھاس کے پولن کی مقدار 08 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 34 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :