محکمہ ریونیو کے افسران اور ملازمین سرکاری ٹیکسز کی وصولی کے تناسب میں سدھار لائیں ،کمشنرنصیر آباد

منگل 23 اپریل 2024 21:54

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) کمشنر نصیر آباد طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں جن اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی میں کمی بیشی دیکھی جا رہی ہے، وہ اس عمل کو تیز کر دیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے افسران اور ملازمین سرکاری ٹیکسز کی وصولی کے تناسب میں سدھار لائیں ،اگر ملازمین کی جانب سے صحیح معنوں میں کام نہیں کیا جا رہا تو ان کے خلاف افسران ایکشن لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر باز خان مری ،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد اعجاز سرور،اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار مینگل، سپرینڈنٹ نور احمد ڈومکی سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ان کے نمائندگان نے اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی کے متعلق فرداً فرداً آگاہی بھی فراہم کی۔

خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو چاہیئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر واجبات کی وصولی کے عمل کا جائزہ لیں اور تمام تر تفصیلات حاصل کریں اور 4 سالہ جمع بندی کو بھی مکمل کرنے کے لیےبھی سختی سے احکامات جاری کریں، جن علاقوں سے زمینداروں کی جانب سے سرکاری واجبات کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا جا رہا، ان زمینداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کوشش کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ریونیو کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور تمام ٹاونز ایریا میں رجسٹریشن کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔ کمشنر نے کہاکہ جو بھی واجبات وصول ہوں گے وہی رقم علاقے کی تعمیر وترقی پر خرچ کی جائے گی، اس لئے زمینداروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ذمے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :