صوبہ بلوچستان میں مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد 25 اپریل کو کیا جائیگا

منگل 23 اپریل 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) صوبہ بلوچستان میں مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے،جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔

(جاری ہے)

شکایات کنندگان کی آسان رسائی کیلئے اس ماہ کھلی کچہری کا انعقادمورخہ 25اپریل 2024 بوقت صبح 08:30 تا 04:30 بجے شام کو نیب کےدفتر شکایات واقع ڈپٹی کمشنر آفس انسکمب روڈ کوئٹہ میں کیا جائے گا ۔