پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2024 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملہ منظوری کے لئے ایوان کے سامنے رکھ دیا، تمام ہائوس نے مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی رکن نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنا دی جائے تاکہ باضابطہ رولز میں ترمیم کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہائوس میں کمیٹی قائم کردی جائے گی۔