قومی اسمبلی میں فاٹا میں گولہ پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے دو بچوں سمیت ملک بھر میں سیلاب، طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

منگل 23 اپریل 2024 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں فاٹا میں گولہ پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے دو بچوں سمیت ملک بھر میں سیلاب، طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کے کہنے پر علی محمد خان نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔