ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈسٹرکٹ کونسل حال کا دورہ، عازمین حج کے تربیتی پروگرام کا جائزہ

منگل 23 اپریل 2024 22:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے ڈسٹرکٹ کونسل حال سکردو کا دورہ کرکے عازمین حج کی تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ سب حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے استدعا کی کہ تمام حجاج کرام خانہ خدا پر پہنچنے کے بعد وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو، بلتستان کے تمام عازمین حج کے لئے ہر قسم کی سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حجاج کو ہر قسم کی سہولیات دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے لئے سکیورٹی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو وفاقی وزیر مذہبی امور کے نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ کوئی دقت پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :