لاڑکانہ:جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد افضال آرائیں کی خوشدامن کے انتقال پر کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران کا اظہار تعزیت

منگل 23 اپریل 2024 22:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے قائمقام امیر کاشف سعید شیخ و دیگر صوبائی ذمہ داران نے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد افضال آرائیں کی خوشدامن اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص مصعب افضال کی نانی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پکا چانگ کے سابق امیر نور حسن آرائیں کی وفات پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :