کراچی ، غیر ملکی معززین کی آمد کے موقع پر 3847سے زائد اہلکارسیکورٹی ڈیوٹی پر مامور

منگل 23 اپریل 2024 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) کراچی میں غیر ملکی معززین کی آمد کے موقع پر 3847سے زائد پولیس کے افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 345،ویسٹ میں 164اور ڈسٹرکٹ سائوتھ 300 سے زائد افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کے 1500اور اسپیشل برانچ کے 300سے زائد افسران سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔شہر کے حساس مقامات پر سنائپرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15یا قریبی پولیس اسٹیشن کو آگاہ کریں۔کراچی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :