گورنمنٹ کالج کی طالبات سراپا احتجاج،جناح ٹائون میں شاہراہ پر دھرنا دے دیا

منگل 23 اپریل 2024 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) گورنمنٹ کالج کی طالبات سراپا احتجاج،جناح ٹائون میں شاہراہ پر دھرنا دے دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنمنٹ کالج آف ایلمنٹری ایجوکیشن برائے خواتین جناح ٹائون کے فرسٹ ائیر کی طالبات نے احتجاجا ً سڑک بلاک کر دیا ،اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ پرنسپل کی جانب سے ایک چھٹی پر 1500 روپے جرمانہ کیا جارہا ہے سیکرٹری ایجو کیشن کے پاس بھی اپنے مطالبات لیکر گئے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ،طالبات نے کہا کہ کالج ہوسٹل کے طالبات کے لئے کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں حکومت فی الفور نوٹس لیکر کالج کی پرسنل کا تبادلہ کرے۔