قومی اسمبلی میں کارروائی، طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش

منگل 23 اپریل 2024 22:53

اسلا مآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش کر دی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایوان میں پیش کی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ بہتر ہے اس معاملہ پر ایک مرتبہ کمیٹی میں مشاورت کر لی جائے، ایوان عوام کا نمائندہ ہے، عوام کی براہ راست پہنچ ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی پٹیشن کے قوانین دنیا بھر کی پارلیمانوں میں موجود ہیں، ممتاز مصطفی نے کہا کہ ہر زبان میں پٹیشن سنی جاتی ہے مگر سرائیکی زبان کو شامل نہیں کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ترامیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈٹ آف بزنس 2007 میں ترامیم کی تحریک مزید غور کے لئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔اجلاس کے دور ان نوابزادہ افتخار نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ وٹیکنالوجی بل 2024ایوان میں پیش کیا وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے کہنے پر بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا