وزیراعظم کی کوآرڈینیٹررومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی نے ملاقات کی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے جامع انشورنس کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایلیس لی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر زرعی شعبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے پاکستان میں زرعی استحکام کو تقویت دینے کے مقصد کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔